مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، محمد باقر قالیباف پارلیمنٹ کے رسمی اجلاس سے پہلے کہا کہ لوگوں کے مطالبات کو سننا اور ان کی زندگیوں میں آسانی ایجاد کرنا ہمارا وظیفہ ہے۔
اسپیکر نے شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے افسران کی شہادت پر رہبر معظم، سپاہ پاسداران اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں پے در پے شکست اور تمام تر دعووں کے باوجود عقب نشینی پر مجبور ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت دہشت گردی جیسے مجرمانہ اقدامات پر اتر آئی ہے جو کہ ان کی ہمیشہ کی عادت ہے۔ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے صہیونی حکام طوفان الاقصی کی شکست کی تلافی کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور مقاومتی بلاک دہشت گردی کے ان واقعات کا ترکی بہ ترکی جواب دیں گے اور ہمارے عزم اور حوصلے کی وجہ سے صہیونی حکومت کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پارلیمنٹ کے سربراہ نے ایران کی جانب سے فضا میں سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجنے پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے ایرانی خلائی نظام میں ترقی کا نیا باب رقم ہوگا۔ عوام کو مستقبل قریب میں مزید خوش خبری سننے کا ملے گی۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے اداروں سے اپیل کی کہ ان تاریخی واقعات اور کامیابیوں کے بارے میں عوام کو اچھی طرح آگاہ کریں اور شعور بیدار کریں تاکہ لوگوں مخصوصا جوانوں کے اندر خود اعتمادی اور کچھ کرنے ہمت پیدا ہوجائے۔
آپ کا تبصرہ